02:33 pm
وزیر اعظم ہاؤس سے ایک ساتھ کئی استعفے، کون کون مستعفی ہونے جا رہا ہے،بڑی خبر آگئی

وزیر اعظم ہاؤس سے ایک ساتھ کئی استعفے، کون کون مستعفی ہونے جا رہا ہے،بڑی خبر آگئی

02:33 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم ہاؤس سے مزید اہم شخصیات کے استعفے آنے والے ہیں۔سینئر صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے مزید اہم شخصیات کے استعفے آنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو صاحب ملک کے مالی معاملات دیکھتے ہیں اور جو پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں، ان کے استعفے آ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 
کے کہنے پر پاکستان آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری تندہی اورایمانداری سے کام کیا۔دوسری جانب معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں۔ تانیہ ایدروس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری دہری شہریت پر تنقید کی گئی۔جس کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان کا مشن مکمل نہیں ہو سکے گا۔ میں عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان کے مشن پر بطور پاکستانی کام کرتی رہوں گی۔ڈیجیٹل پاکستان کو جن لوگوں کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے ان میں تانیہ ایدروس کے علاوہ جہانگیر ترین اور آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے سی ای او مدثر الیاس کا نام بھی شامل ہے۔اس حوالے سے تانیہ ادروس نے بتایا ہے کہ میری شمولیت سے کسی قسم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس فاؤنڈیشن کا مقصد حکومت کی مدد کرنا تھا، ہم حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں لیتے۔

تازہ ترین خبریں