02:29 pm
دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری ،وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈائون ختم۔۔نوٹیفکیشن جاری

دکانداروں کے لیے بڑی خوشخبری ،وفاقی دارالحکومت میں لاک ڈائون ختم۔۔نوٹیفکیشن جاری

02:29 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاؤن مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔وفاقی حکومت نےنوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے 
خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گئے۔

تازہ ترین خبریں