06:35 pm
مسجدوزیرخان میں میوزک ویڈیوکی فلم بندی  وزیراعلیٰ پنجاب میدان میں آگئے ،بڑاحکم جاری کردیا

مسجدوزیرخان میں میوزک ویڈیوکی فلم بندی وزیراعلیٰ پنجاب میدان میں آگئے ،بڑاحکم جاری کردیا

06:35 pm

لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسجد وزیر خان میں مبینہ طور پر گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوقاف کے صوبائی وزیر اور اور سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت جاری کی ہے کہ واقعے کی جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ذمے داران کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، مسجد مقدس ترین مقام ہے۔ کسی کو بھی مسجد کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی
جاسکتی۔ جو بھی ذمہ دار ہوا،وہ قانون کے تحت سزا سے بچ نہیں پائے گا۔ مساجد کے تقدس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔واضح رہے کہ ہفتے کو گلو کار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کی ’’قبول‘‘ کے نام سے منظر عام پر آنے والی میوزک ویڈیو کی ابتدائی جھلک میں مسجد وزیر خان کے اندر دونوں اداکار ویڈیو کی عکس بندی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں اسے ویڈیو کے بعض حصوں کو مسجد کے تقدس کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مزمت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔