05:49 am
بارانِ رحمت ، زحمت بن گئی ، اہم ڈیم کے بند میں شگاف پڑ گیا ، 12دیہات متاثر ، پاک فوج حرکت میں آگئی

بارانِ رحمت ، زحمت بن گئی ، اہم ڈیم کے بند میں شگاف پڑ گیا ، 12دیہات متاثر ، پاک فوج حرکت میں آگئی

05:49 am


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بارانِ رحمت ، زحمت بن گئی ، اہم ڈیم کے بند میں شگاف پڑ گیا ، 12دیہات متاثر ، پاک فوج حرکت میں آگئی۔۔۔۔ سندھ میں حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، فیلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی بارشوں سے نائی گج
ڈیم کوشدیدنقصان ہے۔ ڈیم کے فلڈپروٹیکشن بندمیں شگاف پڑگیا۔ شگاف پڑنے سے ضلع دادو کے 12دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دادو کے 12 دیہات اور نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔ آرمی انجینئرز،موٹربوٹس،میڈیکل ٹیمیں امدادکیلئےپہنچی ہیں۔