05:59 am
ڈی پی او ایبٹ آباد نے شہید کانسٹیبل سید ظفر رضا کی ننھی بیٹی کی معصوم خواہش پوری کر دی

ڈی پی او ایبٹ آباد نے شہید کانسٹیبل سید ظفر رضا کی ننھی بیٹی کی معصوم خواہش پوری کر دی

05:59 am


ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی پی او ایبٹ آباد موٹر سائیکل پر پورے پروٹوکول کیساتھ جس بچی کو لے کر جا رہے ہیں یہ کون ہے ؟ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائیں گے ،،،ڈی پی او ایبٹ آباد نے شہید کانسٹیبل سید ظفر رضا کی ننھی بیٹی کی معصوم سی خواہش پوری کردی۔ شہید کانسٹیبل ظفر شاہ کی بیٹی شمائل کو اس کی خواہش پر ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی خود بائیک چلا کر آفس لے کر آئے۔
تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل 
ظفر شاہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ڈی پی او ایبٹ آباد ان کے گھر تشریف لائے تو بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، جس دوران شہید پولیس اہلکار کی ننھی بیٹی نے اپنی معصوم سی خواہش ظاہر کی کہ وہ موٹر بائیک پر بیٹھ کر آفس جانا چاہتی ہے۔ کمسن بچی کی معصوم خواہش پر ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے اچھی روایت قائم کرتے ہوئے ننھی شمائل کو بائیک پر سوار کر کے خود پولیس لائن تک تمام تر سرکاری پروٹوکول کے ساتھ لے کر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او آفس میں شہید کانسٹبل کی بیٹی شمائل کی آئی جی خیبرپختونخوا ثناءاللہ عباسی سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات بھی کروائی گئی۔