05:23 pm
پاکستان کا برامدی شعبہ بھارت اور بنگلہ دیش سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے،شاہد رشید بٹ

پاکستان کا برامدی شعبہ بھارت اور بنگلہ دیش سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے،شاہد رشید بٹ

05:23 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا برامدی شعبہ بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر حریف ممالک سے بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے جس کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔کرونا وائرس کی وجہ سے جہاںتمام ممالک کی پیداوار اور برامدات بری طرح متاثر ہوئی ہیںوہیں جولائی کے مہینے میں پاکستانی برامدات میں 5.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسٹائل برامدات میں 14.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو ایک ریکارڈ ہے
جس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان انکی ٹیم اور برامدکنندگان کو جاتا ہے جو مشکلات سے گھبراتے نہیں ہیں۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت کی برامدت میں 13.7 فیصد جبکہ بنگلہ دیش کی برامدات میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی برامدات بڑھ رہی ہیں جس کا کریڈٹ حکومت اور برامدی شعبہ کو جاتا ہے۔اپریل کے مہینے میں پاکستانی برامدات میں 54 فیصد، مئی میں 35 فیصد اور جون میں 6 فیصد کمی آئی تھی مگر اب صورتحال بالکل بدل گئی ہے۔حکومت اس رجحان کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کرے تاکہ حالات معمول پر آنے پر برامدات میں مزید اضافہ کیا جا سکے کیونکہ دیگر ممالک شاید مغربی ممالک کو انکی ضروریات کے مطابق اشیاء فروخت نہ کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت تمام ترقی پزیر ممالک کو ملنے والی ترسیلات میں زبردست کمی کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ عالمی بینک نے ترسیلات میں بیس فیصد کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ پاکستان کو ادھار پر تیل حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان حالات میں نئی منڈیاں تلاش کرنا اور برامدات بڑھا کر زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنا بہت ضروری ہو گیا ہے

تازہ ترین خبریں