12:58 pm
’’آپ نے اس ادارے کے خلاف نہیں بولنا‘‘ فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدارکوکس ادارے کے  خلاف بات کرنےسے منع کردیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

’’آپ نے اس ادارے کے خلاف نہیں بولنا‘‘ فیاض الحسن چوہان نے عثمان بزدارکوکس ادارے کے خلاف بات کرنےسے منع کردیا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

12:58 pm

لاہور(ویب ڈیسک )نیب کے خلاف بات نہیں کرنی، فیاض الحسن چوہان کی عثمان بزدار کے کان میں سرگوشی مائیک نے پکڑ لی۔سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی سرگوشی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ، جس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان عثمان بزدار کو ہدایت دے رہے ہیں کہ انہیں کس پر بات کرنی ہے اور کس پر نہیں۔وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی کا نمائندہ عثمان بزدار سے نیب کے حوالے سے سوال پوچھ رہا ہوتا ہے کہ فیاض الحسن چوہان چپکے سے اپنی ایک آنکھ کو ملتے ہوئے عثمان بزدار کے کان کے
قریب آ کر سرگوشی کے عالم میں کہتے ہیں کہ نیب کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔صوبائی وزیر برائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان عثمان بزدار کے کان میں یہ جملہ کہہ کر اطمینان کے ساتھ وہیں پر کھڑے رہتے ہیں، لیکن ان کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا کہا گیا جملہ سامنے پڑے مائیک تک پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں