11:13 pm
غریب رکشہ ڈرائیور رکشہ جلنے پر فیصل واوڈا کا ایسا اقدام کہ پاکستانیوں کا دل جیت لیا

غریب رکشہ ڈرائیور رکشہ جلنے پر فیصل واوڈا کا ایسا اقدام کہ پاکستانیوں کا دل جیت لیا

11:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل واوڈا کی جانب سے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گزشتہ روز حادثاتی طور پر جلنے والے رکشا کے ڈرائیور کی مالی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو نیا رکشا دلوانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز شہر قائد میں سڑک کنارے کھڑے رکشے میں اچانک آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں پورا رکشا جل کر راکھ ہو گیا، رکشے کے غریب ڈرائیور نے لگی آگ کو بجھانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا رکشہ جل کر خاکستر ہو گیا۔ حادثے کے
وقت وفاقی وزیر فیصل واوڈا قریب سے گزر رہے تھے کہ رکشے کو لگی آگ دیکھ کر رک گئے اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے کے لیے طلب کرلیا، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ٹیم فیصل واوڈا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ "‏گذشتہ رات فیصل بھائی نے سفر کرتے ہوئے راستہ میں ایک غریب آدمی کے رکشہ کو حادثے کا شکارہونے کے بعد جلتا ہوا پایا۔ جس پر فیصل بھائی نے فوری اپنے ذاتی خرچ پر اس رکشہ کو بالکل نیا تیارکرنے کے لیے رقم دی اور غریب رکشہ ڈرائیورکی بھی مالی معاونت کی گئی”۔ فیصل واوڈا کی جانب سے فائر بریگیڈ کے طلب کیے جانے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی لیکن اتنی دیر میں رکشہ مکمل طور پر جل چکا تھا، روزگار کا واحد ذریعہ چھن جانے پر غریب رکشا ڈرائیور غمگین ہوگیا جس پر فیصل واوڈا نے اس کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کو نیا رکشا دلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی مالی مدد بھی کی۔

تازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

قوم کو نا گھبرانے کی نصیحت کرنے والے نااہل وزیر اعظم کو مشورہ ہے کہ اب آپ نے گھبرانا نہیں ۔ اسلم غوری

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

عمران خان کو اب اپنے بکے ہوئے ارکان پر مقدمہ کرنا چاہیے، بلاول بھٹو‏

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے سالانہ اجتماع کارکنان کا انعقاد

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

وزیراعظم کاخطاب نہیں سنامجھےبتایاگیا وہ ایک ہارےہوئےشخص کاخطاب تھا۔مریم نوا ز

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

بلاول بھٹو کی مریم نواز کی اسلام آباد میں رائشگاہ پر آمد۔۔۔ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق امور پر بات چیت

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

 بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔ فیصل کریم کنڈی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ گر گئی

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

مران صاحب روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔مریم اورنگزیب

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن صفدر کے خلاف نیب لاہور متحرک ۔10مارچ کی صبح 11 بجےطلب کرلیا۔

 تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

تحریک انصاف سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی ،وزیر اعظم

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا ۔ عمران خان

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

عمران خان فوری مستعفی ہوں تاکہ مہنگائی کی ماری عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔میاں نواز شریف

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا

ؐؐخوشخبری ۔۔ سونے کی قیمت اچانک نیچے آگئی ۔۔۔ فی تولہ سونا 1900 روپے سستا