11:33 am
دوشادیاں کرنے کی رنجش ، پاکستانی اہم سرکاری شخصیت کی پہلی بیوی نے عبرتناک طریقے سے شوہر کی جان لے لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دوشادیاں کرنے کی رنجش ، پاکستانی اہم سرکاری شخصیت کی پہلی بیوی نے عبرتناک طریقے سے شوہر کی جان لے لی ۔۔۔ دو شادیاں کرنے کی رنجش پر پہلی بیوی کے ہاتھوں محکمہ واسا کا ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو شاہد حفیظ قتل ہوگیا۔ ملزمہ شہلا نے قتل کی اس واردات کو ٹرن دینے کے لئے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔ لیکن پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی۔ قتل کی اس واردات کا سراغ لگا کر مقتول شاہد حفیظ کی پہلی اہلیہ شہلا کو گرفتار کرلیا ہے۔
جبکہ تھانہ ٹائون شپ پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر ملزمہ شہلا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس کا بھائی مقتول شاہد حفیظ محکمہ واسا میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو تعینات تھا۔ جس نے دوسری شادی اپنی ایک اسسٹنٹ سے کر رکھی تھی۔ جس پر مقتول کی پہلی اہلیہ شہلا کو رنج تھا تاہم ہفتے کی صبح سویرے ملزم شہلا نے اپنے ہی شوہر پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار لیا۔ جبکہ پولیس کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرنے کی کہانی بنا کر سنائی۔ ملزمہ کے ابتدائی بیان پر پولیس کو شک گزرا تو ابتدائی تفتیش میں ملزمہ شہلا نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس اب اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملزمہ شہلا نے قتل کی واردات میں جو اسلحہ استعمال کیا آیا وہ لائسنسی تھا اور اگر وہ لائسنسی تھا تو وہ کس کے نام تھا اور اگر استعمال ہونے والا لائسنسی نہیں تھا تو ملزمہ نے وہ اسلحہ کس سے لیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول شاہد حفیظ اور ملزمہ شہلا کے بطن سے ان کے تین بچے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاوربی آرٹی میں مہندی ،نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پررقص،بھنگڑااورہلہ گلہ

قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا

عمران خان کی کامیابی نے 92ء کے ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی‘: روحیل حیات

عمران نیازی اپنے غنڈوں کو لگام ڈالیںورنہ۔۔۔ن لیگی رہنمائوں کیساتھ پیش آئے واقعہ کے بعد مریم نواز پھٹ پڑیں

بلاول بھٹو زرداری استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے مریم نواز دوسرے گیٹ سے آگئیں جب بلاول کومعلوم ہواتوانہوں نے کیاکیا

سامنے آؤ، ایمبولینس میں نہ بھیجا تو میرا نام شاہد خاقان نہیں‘ پی ٹی آئی کارکنان کو چیلنج

لوگوں کا ضمیر عمران خان کے ساتھ نہیں، انشاءاللّہ آپ کو بہت بڑی خبر ملے گی۔ن لیگی رہنماء نے بڑادعویٰ کردیا