04:26 pm
آرمی چیف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے اہم دورے کا فیصلہ

آرمی چیف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب کے اہم دورے کا فیصلہ

04:26 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آئندہ ہفتہ سعودی قیادت بشمول ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مفصل بات چیت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔بات چیت 
میں دونوں ممالک کے لئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر اس دورے کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے،گذشتہ روز آرمی چیف کی سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے پیر کے روز پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سے اہم ملاقات کی گئی ۔ بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کی جانب سے آرمی چیف کا استقبال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔واضح رہے کہ کہ پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت میں مزید توسیع کرنے کی درخواست پر سعودی عرب سے مثبت جواب نہیں ملا۔پاکستان نے سعودی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت کے معاہدے میں مزید توسیع کر دی جائے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس درخواست پر مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے مطالبے پر ہی ایک ارب ڈالرز کا قرضہ واپس کیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے قرضہ واپس مانگے جانے پر پاکستان نے چین سے ایک ارب ڈالرز لے کر ادائیگی کی ۔

تازہ ترین خبریں

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

مریم اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور  سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا،فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کیلئے بڑااقدام اٹھالیاگیا

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بے شک نمبر کاٹ لیں لیکن وزیراعظم نوازشریف ہی ہے،کمسن بچی

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

بلاتاخیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے ،وفاقی وزیر داخلہ

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

پہلے نفرت کی گولی اوراب جوتی کھائی ،ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے،احسن اقبال

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور،کیاسکولز بھی دوبارہ بندہونیوالے ہیں؟شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کےبڑھتےکیسز،گجرات کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی میں خطے کو صوبہ بنانے کی تاریخی قرارداد منظور

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

شاطر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو بلیک میل کررہی ہے ،فردوس عاشق اعوان

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب

26مارچ کو لانگ نہیں’’ کوئیک ‘‘مارچ ہوگا،فرخ حبیب