11:41 am
میری گاڑی پر پتھراؤ نہیں فائرنگ کی گئی ، مریم نواز کا ایک اورالزام

میری گاڑی پر پتھراؤ نہیں فائرنگ کی گئی ، مریم نواز کا ایک اورالزام

11:41 am

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر لگنے سے نہیں ٹوٹ سکتا ۔
اس لئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا خدشہ ہے کہ مریم نوازکی گاڑی پہ فائرنگ کی گئی ہے جس سے بلٹ پروف شیشہ ٹوٹا اور مریم نواز کو اس کے بعد وہاں سے محفوظ جگہ کی طرف اسی لئے لیجایا گیا تھا کہ کہیں انہیں کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔آج ہونے والی ہنگامہ آرائی میں مریم نواز کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔اس حوالے سے مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔اگر میری گاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟

تازہ ترین خبریں