04:40 pm
توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی، یہ کیس کہاں چل رہا تھا ؟ جانیں اسلام آباد

توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی، یہ کیس کہاں چل رہا تھا ؟ جانیں اسلام آباد

04:40 pm

 (مانیٹرنگ ڈیسک )توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی، یہ کیس کہاں چل رہا تھا ؟۔۔۔۔۔ نائجیریا کی ریاست کانو میں توہین رسالت کے مرتکب ہونے والے 22 سالہ گلوکار کو نائجیریا کی ایک اسلامی عدالت نے موت کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق توہین رسالت کے مرتکب 22سالہ یحیی شریف امین کا واٹس ایپ پر ایک گانا ریلیز ہوا تھا، بائیس سالہ گلوکار کے ریلیز
ہونے والے گانے میں توہین رسالت کے بول شامل تھے، جس کے بعد شہر بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور لوگوں نے گلوکار کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ مظاہرین کے مطالبات پر پولیس نے 22 سالہ گلوکار کو گرفتار کرکے جج محمد کانی کی عدالت میں پیش کیا، جہاں توہین رسالت کے قانون کے تحت ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت کی گئی، اسلامی عدالت کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد توہین رسالت کرنے والے گلوکار کو سزائے موت سنادی، ملزم نے اس پر لگائے گئے الزامات کی تردید نہیں کی۔ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ ملزم یحیی شریف امین کے پاس عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہوگا۔ خیال رہے کہ نائجیریا میں اسلامی شرعی قانون نافذ ہے، 1999 سے لے کر اب تک متعدد افراد کو توہین رسالت کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے، لیکن اب تک پھانسی صرف ایک کو ہی دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں