05:46 am
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج بغیر پروٹوکول نیب میں پیش ہوں گے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج بغیر پروٹوکول نیب میں پیش ہوں گے

05:46 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج نیب میں پیش ہوں گے، شراب لائسنس کے حوالے سے تمام دستاویزات پیش کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول نیب آفس جائیں گے، تمام رہنماؤں کو آنے سے روک دیا گیا۔ لاہور، وزیر اعلی پنجاب ذاتی حیثیت میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے،
سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب آفس جائیں گے، وزیراعلی نے وزرا، مشیروں اور پارٹی رہنماوں کو بھی نیب آفس نہ آنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزیراعلی شراب لائسنس کے اجرا کے حوالے سے سرکاری دستاویز ات نیب کو پیش کریں گے، وزیراعلی نیب کے سوالات کے جواب دیں گے، قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی۔

تازہ ترین خبریں