07:44 am
گیارہوں اور بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال، محدود پیمانے پر سکول کھولنے کا فیصلہ

گیارہوں اور بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال، محدود پیمانے پر سکول کھولنے کا فیصلہ

07:44 am

 کابل(نیوز ڈیسک) افغان کابنیہ نے کورونا کے باعث بند کیے جانے والے سکولوں کو محدود پیمانے پر دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان کابینہ کے اجلاس میں ملک کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر چلنے والے ہائی 
سکولوں کو بھی محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلے کی رو سے سرکاری سکولوں میں صرف گیارہوں اور بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔ افغانستان کی وزارت تعلیم کی ترجمان نوریہ نزہت نے بتایا ہے کہ فیصلے میں سرکاری سکول کی کلاسوں میں بچوں کی تعداد کو مد نظر رکھا گیا ہے اور سماجی فاصلے نیز ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں