12:56 pm
کچرا ، مچھرا ور مکھیاں،کراچی سے کشمور تک صورتحال بدتر،صوبے میں مافیا کاراج،

کچرا ، مچھرا ور مکھیاں،کراچی سے کشمور تک صورتحال بدتر،صوبے میں مافیا کاراج،

12:56 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حاجی کیمو گوٹھ میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نہ صرف کراچی کے تین نالوں کو صاف کیا بلکہ کچھ بند نالوں کو بھی صاف کیا۔ کراچی میں 38 بڑے نالے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ااستفسار کیا کہ این ڈی ایم اے سے سارے
نالے کیوں صاف نہیں کرائے جاتے؟ صوبائی حکومت شہریوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔انہوں نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہیلی کاپٹر اور بڑی گاڑیوں پر بیٹھ کر دیکھنے جائیں گے۔ کراچی میں بارش ہونے والی تھی لیکن کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔کمشنر کراچی نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم تجاوزات ہٹانے جاتے ہیں تو لوگ مارتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پورا کراچی اب گو ٹھ بن گیا ہے، کراچی میں گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے اور لوگ پتھر ڈال کر چل رہے ہیں۔ کراچی کی ہر گلی مچھر اور مکھیوں سے بھری ہوئی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں 2 ماہ میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیں گے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے سال ہو گئے حکومت کرتے ؟ پچھلے 20 سال میں کراچی میں کچھ نہیں کیا گیا۔ سندھ حکومت کام کر رہی ہے نہ ہی ضلعی حکومت۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور کراچی سے کشمور تک کی صورتحال بدتر ہے۔ کراچی میں روڈ نہیں، بجلی نہیں، پانی نہیں، لوگ بیچارے مجبور ہو گئے ہیں اور نالوں پر بیٹھ کر گھر بنا رہے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہاں پر مافیا بیٹھے ہیں جن کا مقصد صرف کمائی ہے بس اور آپ کو پتا بھی نہیں کس کی جائیداد کس کے نام سے رجسٹرڈ ہوگئی ہے؟ جتنے منصوبے سندھ میں شروع کیے سب ضائع ہو گئے اور کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، دادو سمیت سندھ کے کسی ضلع میں کام نہیں ہو

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا