08:00 am
ایک ہی کمرے میں 6 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی  ہلاکت ۔۔۔۔ پنجاب سےانتہائی افسوسناک خبر آگئی

ایک ہی کمرے میں 6 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ہلاکت ۔۔۔۔ پنجاب سےانتہائی افسوسناک خبر آگئی

08:00 am

کجرات (ویب ڈیسک )گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں آج صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، 
کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔

تازہ ترین خبریں