09:22 am
ملک کیلئے حکومت اوراپوزیشن ایک ہوگئی،کون سا اہم ترین قانون پاس ہوگیا،قومی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

ملک کیلئے حکومت اوراپوزیشن ایک ہوگئی،کون سا اہم ترین قانون پاس ہوگیا،قومی اسمبلی سے بڑی خبرآگئی

09:22 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی بل 2020کثریت رائےسےمنظور کرلیا۔اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم نے انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 پیش کیا،جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔حکومتی اتحاد کے علاوہ اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) نے بھی
انسداد دہشتگردی بل کی حمایت کی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپوزیشن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے بہت اچھا ہے،پاکستان کیلئے حکومت اوراپوزیشن ایک ہوگئے ہوگئے،قانون سازی پر حمایت کیلئے اپوزیشن کا شکریہ اداکرتا ہوں۔فروغ نسیم نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو بلیک سے وائٹ ہونا چاہیئے،منی لانڈرنگ کیخلاف سخت قوانین ہونا ضروری ہیں،بےنامی کاختم ہوناپاکستانی عوام کا بنیادی حق ہے۔وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ اپوزیشن جوترامیم لائیں وہ خوش دلی سےقبول کیں،دہشتگردی اوراسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین خبریں