02:36 pm
عمرا ن خان کی آشیر با د سے عثمان بزدار کو نیب کے ذریعے ہٹوایا جائے گا، احسن اقبال

عمرا ن خان کی آشیر با د سے عثمان بزدار کو نیب کے ذریعے ہٹوایا جائے گا، احسن اقبال

02:36 pm


اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی آشیر با د سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو نیب کے ذریعے ہٹایا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نیب پوری طرح متحرک ہوچکا ہے، آج نیب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوسری مرتبہ پیشی ہوئی، نیب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سوالنامہ بھی ارسال
کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب اس ساری صورتحال پر لیگی رہنماء احسن اقبال بھی میدان میں آگئے اور ناقابلِ یقین انکشاف کر ڈالا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ’’ کہ اطلاعات کہتی ہیں کہ خان کی آشیرباد سے عثمان بزدار کو ہٹانے کے آپریشن کا بذریعہ نیب آغاز کر دیا گیا ہے کیونکہ نیب ان کے اشارے بنا حرکت نہیں کرتا ‘‘۔