04:10 pm
میٹرو بس سروس پانچ ماہ کی بندش کےبعد بحال

میٹرو بس سروس پانچ ماہ کی بندش کےبعد بحال

04:10 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روالپنڈی، اسلام آباد اور لاہور  میں چلنے والی میٹروبس سروس بحال کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے میٹرو بس میں سفر کے لیے ایس او پیز بھی جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی ہوگی۔ مسافر سیٹ پر بیٹھ
کر سفر کرسکیں گے۔ مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک پہنا لازمی ہوگا۔میٹرو بس سروس بحال کرنے سے پہلے آزمائشی طور پر بسیں چلائی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے23 مارچ میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔دوسری جانب سے لاہور میں بھی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ سروس بحال کرنے سے پہلے میٹرو بسوں کو ڈس انفیکٹ کیا جاچکا ہے۔ لاہور میں میٹرو بس صبح6 سے رات 10بجے تک چلے گی۔

تازہ ترین خبریں