04:41 pm
 بلوچستان حکومت  کا 15 اگست سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا 15 اگست سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ

04:41 pm

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بلوچستان نے15 اگست سے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاوہ باقی تمام امراض کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا، ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے
مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کردیا ہے، کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں،اس کے ساتھ حکومت بلوچستان نے بھی 15 اگست سے سرکاری ہسپتالوں مں او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاوہ باقی تمام امراض کے مریضوں کو داخل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ انفیکشین کنڑول کے ضابطہ کار پر سختی سے عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین خبریں