04:54 pm
کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، ایک بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی

04:54 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملہ ہو گیا ہے جس کے نتیجےمیں ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی بروری روڈ پر واقع ایک دوکان میں دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس 
کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرائو کر لیا ہے جبکہ زخمی افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقےگلشن حدیدمیں بھی جشن آزادی کے ایک سٹال پر کریکر بم پھینکا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں