05:15 pm
نوازشریف کا بلڈ ٹیسٹ کرتے وقت کون سا کیمیکل زیادہ ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم آتے ہیں؟

نوازشریف کا بلڈ ٹیسٹ کرتے وقت کون سا کیمیکل زیادہ ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم آتے ہیں؟

05:15 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ بتا دی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ  بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے۔ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ 
میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں، نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسی لیب سے مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا، بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو بھی لگا نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی، اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔ نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔

تازہ ترین خبریں