05:40 am
تیل سے بننے والی انتہائی سستی بجلی بھی جلد متعارف ہونے والی ہے

تیل سے بننے والی انتہائی سستی بجلی بھی جلد متعارف ہونے والی ہے

05:40 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سستی بجلی فراہم کیے جانے کاامکان ہے۔ یہ بجلی تیل سے پیدا کی جائے گی۔سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ  کار سمیع ابراہیم نے اس حوالے سے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ پاکستان میںباقی ایشیائی ممالک کی نسبت بجلی 40فیصد مہنگی ہے ۔لیکن اب 
حکومت اور آئی پی پیز کے مابین جو معاہدہ ہوچکا ہے۔ چئیرمین نیب نے خصوصی کوششیں کرکے اس میں کچھ ترامیم کروائی ہیں۔ حکومت کو کیپسٹی کی مد میں ادائیگیاں بھی نہیں کرناپڑیں گی۔سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ایشیاء کے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی 40فیصد تک مہنگی ہے، اس حوالے سے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان معاہدوں پرنظرثانی کی گئی،اب جو ان کو ادائیگیاں کرنی تھیں، وہ نہیں کی جائیں گی۔ جس کی وجہ سے آئی پی پیزجو تیل سے بجلی بناتے ہیں، اس کی لاگت کم ہوجائے گی، اور اس سے پاکستان میں بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی