01:05 pm
بڑے ملک نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو اپنے ہاں آنے سے روک دیا، سینکڑوں مسافر ایئر پورٹ پر پھنس گئے

بڑے ملک نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو اپنے ہاں آنے سے روک دیا، سینکڑوں مسافر ایئر پورٹ پر پھنس گئے

01:05 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بڑے ملک نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو اپنے ہاں آنے سے روک دیا، سینکڑوں مسافر ایئر پورٹ پر پھنس گئے ۔۔۔ اماراتی حکام نے پاکستان سے سینکڑوں مسافروں کو آنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کے متحدہ عرب امارات جانے والے سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے ہیں اور متحدہ عرب امارات نے اجازت دینے کے باوجود مسافروں کو نہ آنے دیا۔گزشتہ روز امارات حکومت کی جانب سے اپنے ملک کی آمد سے قبل فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ(ICA) سے منظوری لینے کے عمل کو ختم کر دیا گیا تھا۔
جب pk217 پشاور ابوظہبی کے مسافر ایئرپورٹ پر پہنچے تو چیک ان کے عمل کے دوران ویزے
کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آئی سی اے کی منظوری کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایسا کوئی مسئلہ نہیں تاہم امارات کے ہی امیگریشن حکام نے پی آئی اے کو تنبیہ کی کہ اگر ایسے مسافر آئے تو وہ انہیں ڈی پورٹ کرکے ایئرلائن کو جرمانہ کریں گے۔ گزشتہ روز پی آئی اے کے 59 مسافر پشاور سے ابوظہبی کی پرواز پر نہ جاسکے اور ایئرپورٹ پر انتظار کرتے رہے، اسی طرح اسلام آباد سے بھی نجی ایئرلائن کے 83 مسافر ابوظہبی کی پرواز سے واپس اتارے گئے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ابوظہبی ایئرپورٹ حکام سے اپنے کنٹری مینیجر کے ذریعے کنفیوژن کو ختم کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سفارتی ذرائع سے مدد کی درخواست کرے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کر دیا تھا ک ہ امارات واپس آنے والوں کو انٹری پرمٹ بنوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اعلان کے اماراتی ویزہ ہولڈرز جو اس وقت امارات سے باہر مقیم ہیں، اگر ان کے پاس کارآمد ویزہ ہے تو انہیں امارات واپس آنے کے لیے کسی انٹری پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس سے پہلے فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی اینڈ سٹیزن شپ(ICA) کی جانب سے مملکت واپس آنے کے لیے انٹری پرمٹ حاصل کرنے کی جو شرط عائد کی گئی تھی، وہ اب ختم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد اماراتی ریاستوں ابوظبی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ، اُم القوین اور فجیرہ کے ویزہ ہولڈرزانٹری پرمٹ کے بغیر امارات داخل ہو سکیں گے۔ البتہ دُبئی کے ویزہ ہولڈرز پر انٹری پرمٹ حاصل کرنے کی پابندی برقرار رکھی گئی

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے