03:08 pm
شہباز شریف کوکس صوبے کا وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش کردی گئی، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

شہباز شریف کوکس صوبے کا وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش کردی گئی، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

03:08 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو معلوم تھا کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے لیے لوگوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ان لوگوں میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق لاہور سے نہیں تھا۔اسے مریم نواز کی لانچنگ سمجھا جا رہا ہے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو بتایا جا چکا ہے کہ آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
نمائش کے لیے انہیں اختیارات بھی دیے گئے،شہباز شریف کو کہا گیا کہ آپ
وزیراعلی بن جائیں یا پھر پھر بیٹے کو وزیر اعلی بنا دیں۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ نون لیگ پہلے بھی اس طرح کر چکی ہے،سپریم کورٹ پر حملے کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔جو ان کی شخصیت کو سمجھتے ہیں،ان کو پتہ ہے کہ یہ اپنی مرضی کرتے ہیں،مریم نواز کو پہلے اپنی والدہ کی مکمل حمایت حاصل ہوتی تھی۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی ہوئی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے تھا کہ وہ مریم نواز کو گرفتار کرلیتے۔خیال رہے کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقعے پر ہونے والی ہنگامہ آرائی میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف مقدمے کی دو درخواستیں تھانہ چوہنگ کو موصول ہوئیں ۔مقدمے میں مریم نواز شریف سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے اس کے علاوہ 50 گرفتار افراد پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے. واقعے کے دو مقدمات درج کرنے کا حکم اعلی پولیس افسران کی طرف سے مل چکا ہے علاوہ ازیں درخواستوں میں نامزد افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے. قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مریم نواز کی نیب آمد کے موقعے پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کی رپورٹ حکومت کو بھجوادی ہے جس کے مطابق لیگی کارکنوں کا پولیس سے تصادم منصوبہ بندی کے تحت تھا اور لیگی کارکن اپنے ساتھ گاڑیوں میں شاپنگ بیگز میں پتھر لے کر آئے تھے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقعے پر 20 ارکان صوبائی اسمبلی اور 7 ارکان قومی اسمبلی نیب آفس پہنچے اراکین اسمبلی کے علاوہ 700 سو سے زائد لیگی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کارکن نیب کے دفتر پہنچے. لیگی رہنما رانا ثناءاللہ ، طلال چوہدری ، مصدق ملک ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر بھی موقعے پر موجود تھے رپورٹ میں مریم نواز سمیت لیگی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف نیب اور پولیس کی مدعیت میں الگ الگ دو مقدمات درج کرنے کی استدعا کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ