01:43 pm
سعودی عرب سے تعلقات میں کسی قسم کے سوالات نہیں اٹھنے چاہئیں،میجر جنرل بابرافتخار

سعودی عرب سے تعلقات میں کسی قسم کے سوالات نہیں اٹھنے چاہئیں،میجر جنرل بابرافتخار

01:43 pm


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات پرکسی بھی قسم سے سوالات نہیں اٹھائےجانے چاہئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ تھا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پر سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،سعودی عرب سے بہترین تعلقات ہیں اور رہیں گے اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔‎

تازہ ترین خبریں