07:09 pm
ابھی سکول نہیں کھول سکتے، کسی نے ایسا کیا تو کارروائی ہو گی، وزیر تعلیم

ابھی سکول نہیں کھول سکتے، کسی نے ایسا کیا تو کارروائی ہو گی، وزیر تعلیم

07:09 pm


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ7 ستمبر کو کریں گے، ابھی سکول نہیں کھول سکتے، جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔جس میں سکولوں میں نظام تعلیم، فیس، اور سکول کھولنے کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ابھی سکول نہیں
کھول سکتے۔جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ 7 ستمبر کو این سی اوسی کا اجلاس بلایا جائے گا۔این سی اوسی کے اجلاس میں 15ستمبر کو سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں کمیٹی ممبر صداقت عباسی نے کہا کہ پرائیویٹ سکول اپنی مرضی سے فیس کا تعین بھی کرلیتے ہیں۔پرائیویٹ سکولوں کی فیس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہمارے ملک میں اس وقت تین نظام تعلیم موجود ہیں۔ انگلش میڈیم سکولز کی تعداد60 سے 70لاکھ ہے۔ملک میں کم فیس والے اگر سکول ہیں تو سرکاری سکول ہیں۔70فیصد بچے سرکاری سکول میں پڑھتے ہیں۔ تیسرا طبقہ مدارس ہے جہاں آٹھوین جماعت کے بعد بچے پڑھتے ہیں۔ واضح رہے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے ہر صورت میں 15اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کررکھا ہے۔گزشتہ روز بھی آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران ملک بھر میں نجی اسکول کھول دیے جائیں گے ۔ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو نہیں مانتے، 15 اگست سے ہر صورت تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ کہا گیا ہے کہ حکومت اگر گرفتاریاں کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن نجی تعلیمی ادارے کھول کر رہیں گے۔ اگر حکومت نے زیادتی کی تو پھر اساتذہ کیساتھ لانگ مارچ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کراچی منسوب صدیقی نے خبردار کیا ہے کہ 15 اگست سے نجی تعلیمی ادارے نہیں کھولنے دیے جائیں گے۔والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گریز کریں۔ حکومتی احکامات کے بعد تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ یہ بیان ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل نیشنل ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی جانب سے 15 اگست سے پاکستان بھر کے نجی تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کے بعد جاری کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا