06:06 pm
مرنے کے بعد آخری رسومات بھی دھوم دھام سے ، وہ پاکستانی جس کو موت کے بعد شہنائی بجاتے ہوئے شمشان گھاٹ لے جایا گیا

مرنے کے بعد آخری رسومات بھی دھوم دھام سے ، وہ پاکستانی جس کو موت کے بعد شہنائی بجاتے ہوئے شمشان گھاٹ لے جایا گیا

06:06 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) میرے مرنے کےبعد میری ڈولی بھی دھوم دھام سے نکلے گی, سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ ضلع کےگاؤں نیوچھور   میں ہتیسنگھ سوڈھا  " ستر" سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد دیہانت کرگئے ۔ ہتیسنگھ سوڈھا کے دیہانت "فوت "ہونے پر لواحقین بیٹوں عزیز رشتے داروں نے افسوس دکھ کرنے کےبجائے ہتیسنگھ سوڈھا کی ڈیتھ باڈی کوآخری رسومات کےلیے شمشان گھاٹ لےجانے کےلیے" وینکوٹی" ڈولی میں بٹھاکرباقاعدہ سرکس نکالا گیا بھجن کی گونج اورشہنائیوں کی گونج میں ہتیسنگھ  کی ڈیتھ باڈی کو شمشان گھاٹ لےجایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 
عمرکوٹ کےگاؤں نیوچھور میں "70" سالہ ہتیسنگھ سوڈھا کے دیہانت کرنےپر "ڈیتھ باڈی" کو ڈولی میں لے جایا گیا علاقے میں سرکس بھی نکالا گیا سندھ کے علاقے عمر کوٹ کے نذدیک گاؤں نیوچھور میں ہتیسنگھ سوڈھا کے دیہانت کرنے پر اس کے خاندان والوں نے ان کی ڈیتھ باڈی شمشان گھاٹ تک لے جانے کے لئے چار پائی نہیں بلکہ اس کی میت کو دلہن والی ڈولی میں لے جایا گیا جو خوب سجائی گئی اس بزرگ کے دیہانت پر رونے کی بجائے اس کی ڈیتھ باڈی کو خوبصورت ڈولی"وینکویٹی " میں سجا کر روایتی گیتوں شہنائیوں کی گونج اوربھجن کے ساتھ شمشان گھاٹ تک لے جایا گیا اور اس کی وفات پر علاقے میں سرکس کا بندوبست بھی کیا گیا۔ میڈیا کوہتیسنگھ سوڈھاکے قریبی رشتےداروں نےبتایا کہ ہمارا یہ بزرگ خوش نصیب تھا جس نے اپنی زندگی کی کئی خوشگوار بہاریں دیکھی اور اپنی کئی نسلوں کو پروان چڑھتے دیکھا ہتیسنگھ سوڈھا کا خاندان کئی افراد پر مشتمل ہے جس میں اس کے بیٹے نواسے نواسیاں پوتے پوتیاں شامل ہیں ہتیسنگھ کی آخری رسومات میں تھرپارکر حیدرآباد میرپورخاص چھاچھرو اسلام کوٹ مٹھی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سوڈھا کمیونٹی کےعلاوہ دیگراقلیتی ہندو برادریوں کےلوگوں سمیت بڑی تعداد شہریوں سیاسی سماجی سول سوسائٹی کےرہنماوں نے شرکت کی ۔ ہتیسنگھ سوڈھاراجپوت برادری کی معروف شخصیت نارائن سنگھ سوڈھا کےپوتےتھےہتیسنگھ سوڈھا راجپوت برادری کی ایک معزز سیاسی سماجی شخصیت تھی ہتیسنگھ سوڈھا کی آخری رسومات میں علاقے سے اور دوردراز شہروں سے آئے اقلیتی ہندو برادری کےلوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔۔۔بشکریہ ڈیلی پاکستان

تازہ ترین خبریں