07:57 am
پاکستانی تیاری کر لیں ، زبردست بارشوں کی  پیش گوئی کر دی گئی ، ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں

پاکستانی تیاری کر لیں ، زبردست بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی ، ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں

07:57 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی تیاری کر لیں ، زبردست بارشوں کی  پیش گوئی کر دی گئی ، ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے جمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام  سے اتوار کے دوران مزیدمون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کی توقع۔جس کے باعث جمعہ شام سےاتوارکےدوران کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، تھر پارکر،میر پورخاص،عمرکوٹ ، سانگھڑ اورمٹھی میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش
کا امکان۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخواہ ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخواہ ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: اسلام آباد ( گولڑہ 114، سید پور 91، ائیر پورٹ57، زیروپوئنٹ33 ، بوکرا 18) ، سیالکوٹ( سٹی 40، ائیر پورٹ12)، گو جرا نوالہ 35، چکوال 33، اٹک 20،راولپنڈی ( شمس آباد19، چکلالہ 10) ، منڈی بہا ؤ الدین 12، مری 11 ، جہلم05،گجرات ،قصور 03،حافظ آباد 02، کشمیر:مظفر آباد ( ائیر پورٹ26، سٹی 15)، کوٹلی08،گڑھی دوپٹہ 01، خیبر پختونخوا: با لا کوٹ 22، تخت بائی 13،کاکول 09 ، دیرلوئر 04اوراپرمیں 01ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ، دالبندین، دادو ،روہڑی، چلاس،پشاور،ڈی آئی خان 44،نورپورتھل ا ور بھکر میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میںجمعہ کے روز : مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔بلو چستان میںجمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم لسبیلہ، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔پنجاب میں جمعہ کے روز : صوبہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ۔تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ،گوجرانوالہ،نارووال، لاہور ، فیصل آباد، اوکاڑہ اورقصور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران ملتان، ساہیوال،بہاولنگراورڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک /بارش ہو سکتی ہے۔سندھ میں جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کراچی ، بدین، تھرپارکر ،نگر پارکر، عمر کوٹ ،ٹھٹھہ، میرپورخاص،سانگھڑ اور مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔خیبر پختونخوا جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، سوات، پشاور، کوہاٹ ، کرم اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گلگت بلتستان اور کشمیر میںجمعہ کے روز : مطلع جزوی ابر آلو د رہے گا۔

تازہ ترین خبریں