06:08 am
انتہائی افسوسناک واقعہ،سکھر میں مگر مچھ کمسن بچی کو ایک ہی وار میں نگل گیا

انتہائی افسوسناک واقعہ،سکھر میں مگر مچھ کمسن بچی کو ایک ہی وار میں نگل گیا

06:08 am

سکھر (نیوز ڈیسک) سکھر میں ایک افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر مگر مچھ کمسن بچی کو نگل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ کے قریب کمسن بچی مگر مچھ
کی خوراک بن گئی، نواحی علاقے سے گذرنے والے نارا کینال میں موجود مگر مچھ نے کمسن بچی کو نگل لیا۔10 سالہ زاہدہ خاصخیلی کینال کنارے کھیل رہی تھی کہ مگر مچھ نے حملہ کردیا، ایک ہی وار میں دیو قامت مگر مچھ بچی کو نگل کر کینال برد ہوگیا، حملے کی شکار بچی کے ساتھ موجود بچوں کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ موجود مکینوں نے مگر مچھ کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین خبریں