11:57 am
سکھ آج بھارت کا یوم آزادی نہیں منائیں گے، گھروں سے بھارتی پرچم اتار دیے گئے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہندوستان میں بسنے والے سکھ آج 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی نہیں منائیں گے۔ بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر خالصتان کی آزادی کیلئے سرگرم تنظیم ’’ سکھ فار جسٹس‘‘ نے واضح کیا ہے کہ پندرہ اگست بھارت کی آزادی کا دن ہے، سکھ قوم تاحال آزاد نہیں ہوئی اس لئے سکھ قوم کی جانب سے بھارت کا یوم آزادی نہیں منایا جائے گا، جس دن سکھ آزادی
حاصل کر لیں گے وہ اس دن کو یوم آزادی کے طور پر منایا کریں گے۔ سکھ فار جسٹس کی جانب سے ہریانہ اور پنجاب میں بسنے والے سکھوں کو کہا گیا ہے کہ اگر کچھ لوگوں نے اپنے گھروں پر بھارت کا پرچم لہرایا بھی ہے تو اسے فوری طور پر اتار دیں کیونکہ یہ پرچم سکھوں کیلئے تباہی کی علامت ہے، 1984 میں سکھوں کے قتل عام اور گولڈن ٹیمپل کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعد اس پر بھارتی ترنگا لہرایا گیا تھا، دہلی کی سڑکوں پر جب سکھ عورتوں اور بچوں کو زندہ جلایا جا رہا تھا تب بھی بھارتی فوج کی وردیوں پر یہ ترنگا چسپاں تھا۔ سکھوں کو اب بھارتی فوجیوں، پولیس اور سرکار سے اب مزید ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا مطالبہ کوئی ایسا ناجائز نہیں ہے، ہم صرف بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔ سکھ فار جسٹس کے قانونی مشیر پتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اگر بھارتی سرکار کو خالصتان تحریک کو دبانے کا اتنا ہی شوق ہے تو ہم دہلی کے لال قلعے پر بھی خالصتانی پرچم لہرا کر دکھا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نواز شریف اور زرداری دونوں حکومت کی رخصتی پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں،۔ پی ڈی ایم کا کسی کے ساتھ مزاکرات نہیں کر رہی۔مولانا فضل الرحمان

 براڈشیٹ معاملہ سامنےآنےپرپی ٹی آئی کاموقف سچ ثابت ہو۔وفاقی وزیرشبلی فراز

براڈ شیٹ تحقیقات کا معاملہ ۔۔۔ وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔

 وزیراعظم کا کیس جیتنے کا دعوی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے۔ نیئر بخاری

پہلے پیسے پھرعلاج۔۔۔نجی ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی ،لڑکی دم  توڑ گئی،ہسپتال نےکتنے پیسوںکامطالبہ کیاتھا؟

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

 چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی  نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟