01:35 pm
اس سوموار سے اسکول کھول دیے جائیں گے ، پاکستانی اساتذہ ، والدین اور بچوں کیلئے سب سے بڑی خبر

اس سوموار سے اسکول کھول دیے جائیں گے ، پاکستانی اساتذہ ، والدین اور بچوں کیلئے سب سے بڑی خبر

01:35 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اس سوموار سے اسکول کھول دیے جائیں گے ، پاکستانی اساتذہ ، والدین اور بچوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، تفصیلات جان لیں ۔۔۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے پنجاب اورسندھ میں پیر کو نجی سکول کھولنے کی دھمکی دے دی، صدر نجی اسکولزایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا کہ حکومت جو چاہے مرضی کرے، پیر سے سکول کھول دیں گے، اگر حکومت نہ مانی تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سوات اور چارسدہ کی نجی سکولوں کی انتظامیہ نے آج سے سکول کھول دیے ہیں، اسکولوں میں
تدریسی عمل جاری ہے۔ سوات اور چارسدہ کے سکولوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چارسدہ اور سوات میں سکولوں میں تدریسی عمل جاری ہے، ماسک ، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ہے۔اس کے برعکس ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ کبل، بابوزئی، خوازہ خیلہ کھلنے والے سکولو ں کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے، جن اسکولوں نے خلاف ورزی کی ہے ، ان کی رجسٹریشن منسوخ کردیں گے۔ اساتذہ کو گرفتار کرکے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ سکول مالکان حلف نامہ دے رہے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔ 15ستمبر سے پہلے کسی کو سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے پنجاب اورسندھ میں پیر کو نجی سکول کھولنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو چاہے مرضی کرے، پیر سے سکول کھول دیں گے۔ اگر حکومت نہ مانی تو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سکول کھلنے سے قبل ایس او پیز پر مشاورت کے لئے18اگست کو پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کی میٹنگ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہوگی۔ میٹنگ میں ایس او پیز کو حتمی قرار دینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔ وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ 15اگست کو جو بھی نجی تعلیمی ادارے یا سکول کھولے جائیں گے ان کو سیل کردیں گے، حکومت کا فیصلہ ہے کہ 15ستمبر کو تمام ایس اوپیز پر عملدرآمد کے بعد سکول کھولے جائیں گے۔ پرائیویٹ سکولوں کے اپنے مقاصد اور اپنی چیزیں ہیں، حکومت کی جانب سے کووڈ 19سے متعلق ساری چیزیں دیکھی جا رہی ہیں۔ 18اگست کو میں نے نجی سکولوں کے مالکان کو بلایا ہوا ہے، ان کو دعوت نامہ بھیجا ہے کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایس اوپیز پر نظر ثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کے بغیر کسی استاد یا بچے کو سکول نہیں آنے دیا جائے گا۔جس بچے یا استاد کو کھانسی یا فلو کی علامت ہوگی اس کو سکول نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ سکولوں کو دوشفٹوں میں کھولا جائے، اس میں دو آپشنز ہیں، ایک یہ ہے کہ سکولوں میں دو شفٹیں صبح اور دوپہر کی رکھی جائے۔ یعنی آدھے بچے صبح کی شفٹ میں پڑھیں، اور آدھے بچے دوپہر کی شفٹ میں کلاسز لیں۔اس کے ساتھ یہ آپشن بھی ہے کہ سکولوں میں آدھی کلاسز تین دن پھر آدھی کلاسز تین دن سکول میں آئیں۔

تازہ ترین خبریں

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

  ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو

حکومت کے 3 سال پورے ہوگئے کوئی ایک دعویٰ بھی سچا نہ ہوا۔افتاب شیرپاو