05:36 pm
عوام کے لئے بڑی خوشخبری :ریلوے انتظامیہ  نے17اگست سےکتنی ٹرینیں چلانےکافیصلہ کرلیا،جانیں

عوام کے لئے بڑی خوشخبری :ریلوے انتظامیہ نے17اگست سےکتنی ٹرینیں چلانےکافیصلہ کرلیا،جانیں

05:36 pm

 کراچی (ویب ڈیسک )ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 17اگست 2020سے مختلف شہروں سے 5ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چلائی جانے والی ٹرینوںمیں کراچی۔حویلیاں۔کراچی براستہ شورکوٹ کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس (11-Up/12-Dn ) ، کراچی۔لاہور۔کراچی براستہ پاکپتن کے درمیان چلنے والی فرید ایکسپریس (37-Up/38-Dn ) ، کراچی۔پشاور۔کراچی براستہ فیصل آباد ، وزیر آباد کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس(47-Up/48-Dn)،ملتان ۔لاہوربراستہ فیصل آباد کے درمیان چلنے
والی بدرایکسپریس(111-Up/112-Dn)اورکراچی ۔ملتان ۔کراچی براستہ دادو۔حبیب کوٹ۔ جیکب آباد اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان چلنے والی موہنجو داڑو پسنجر (213-Up/214-Dn) کے نام شامل ہیں۔17اگست کو ہزارہ ایکسپریس کراچی کینٹ ریلو ے اسٹیشن سے صبح 5بج کر 50منٹ پر روانہ ہو کر کوٹری،نوابشاہ، بہاولپور ، سرگودھا اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2بج کر 35منٹ پر حویلیاں پہنچے گی۔ اسی طرح یہ ٹرین حویلیاں سے دوپہر 2بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10بج کر 40منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ بحال کی جانے والی دوسری ٹرین فرید ایکسپریس کراچی سٹی سے شام 7بج کر30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کر حیدر آباد ،گھوٹکی،سمہ سٹہ ، پاکپتن اور رائے ونڈ سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 9بج کر 30منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ جبکہ یہ ٹرین لاہور سے صبح 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوکراسی راستے سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح7 بجکر 5 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے رحمان بابا ایکسپریس صبح 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی رحیم یار خان سمہ سٹہ، خانیوال، فیصل آباد، سانگلہ ہل، حسن ابدال اور نوشہرہ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر1 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔ اسی طرح یہ ٹرین پشاور کینٹ سے دن 11 بجے روانہ ہوکراسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 1 بجکر 10 منٹ پرکراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ جبکہ بدر ایکسپریس ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن سے شام 4بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر خانیوال، شورکوٹ کینٹ، فیصل آباد اور سانگلہ ہل سے ہوتی ہوئی رات 10 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح یہ ٹرین لاہور سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر 2 بجے ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اس کے علاوہ موہنجوداڑو ایکسپریس کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے سہ پہر 2بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر جمعہ گوٹھ، سہون شریف، لاڑکانہ، حبیب کوٹ، کشمور کالونی اور مظفر گڑھ سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ملتان سے یہ ٹرین صبح 6 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ یادرہے کہ یہ ٹرینیں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر عارضی طور پر بند کی گئی تھیں جن کو مرحلہ وار بحال کیاجارہاہے۔ بدر ایکسپریس اور موہنجوداڑو ایکسپریس کا کرایہ پاکستان ریلوے کا فاصلے کے حساب سے جو کرایہ چارج ہوتا ہے وہ کرایہ ان دونوں ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

سلیکٹرز کو کوئی سلیکٹڈ لے کر آنا ہی تھا توکوئی کام کا اچھا بندہ لاتے،نوازشریف

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ایران جنرل سلیمانی کا بدلہ لینے کی تیاری کررہاہے۔۔ کہاں اور کس پر وار کرے گا۔۔۔؟امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

ہتک عزت کا دعویٰ، عدالت نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

نیب نے ایک اور ریفرنس تیار کر لیا

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

حکومت کا آٹا، چینی اور گھی وتیل سستا کرنے کااعلان

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

فیڈرل بورڈ نے پروموشن پالیسی جاری کردی

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

نیوزی لینڈ کی کل فوج کتنی ہے؟

 وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سب سے پہلےاچھا انسان بننے کی نصیحت کی۔شہباز گل

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

رات گئے حراست میں لیے گئے صحافی وارث رضا گھر پہنچ گئے

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

میں اپنے نبیﷺ سے شکایت ضرور کروں گی کہ آپ کی اُمت نے مجھے بہت ستایا ہے, باہمت لڑکی صائمہ کے ساتھ بڑا فراڈ کر دیا گیا

  شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟ تصاویر لنک میں 

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ ہی گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی اطلاع آپ سب کیلئے