12:03 pm
شہرقائدکےمسائل کے حل کےلیے تین بڑی سیاسی جماعتیں ایک  ہوگئیں، اختلافات بالائے طاق رکھ کرمل کرکام کرنے پراتفاق

شہرقائدکےمسائل کے حل کےلیے تین بڑی سیاسی جماعتیں ایک ہوگئیں، اختلافات بالائے طاق رکھ کرمل کرکام کرنے پراتفاق

12:03 pm


کراچی (ویب ڈیسک )شہر قائد کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کی شدید مخالف سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں۔کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک پیج پر آ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کراچی کی بحالی، معاشی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تینوں جماعتوں نے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر کام کرنے، مشترکہ حکمت عملی
بنا کر آگے بڑھنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔کراچی میں لگنے والی بڑی بیٹھک میں تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی، ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے، پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی وزیر علی زیدی اور اسد عمر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کی ترقی، نئے ترقیاتی منصوبوں، پانی، سیوریج، ٹرانسپورٹیشن، نالوں کی صفائی، انفرا اسٹرکچر کی بحالی، انکروچمنٹ کے خاتمے سمیت دیگر امور پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز بھی سامنے رکھیں، ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں نے شہر اور عوام کے مفاد میں مستقبل میں صلاح مشورے جاری رکھنے اور مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے اور کراچی کی ترقی میں حصہ ڈالنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے شہر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، شرکا نے کراچی میں نالوں کی صفائی پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا، جب کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی، ذرایع کے مطابق ملاقات میں مقامی حکومتوں کو با اختیار بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔کراچی میں ہونے والی اس اہم ترین ملاقات کے دوران تمام پیش رفت سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی آگاہ کیا جاتا رہا۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کردیا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔ جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کردیا

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

کورونا ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

سانپ کو کیسے مارا ؟ DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

آسٹریلوی ہائی کمشنراہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے کس  اہم ترین مقام پرجاپہنچے،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

آسٹریلوی ہائی کمشنراہلیہ کے ہمراہ پاکستان کے کس اہم ترین مقام پرجاپہنچے،پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

حیدر علی کس بھارتی کھلاڑی جیسا بننا چاہتے ہیں؟نام بارے پتہ چل گیا

وزیراعظم نے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا،خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

وزیراعظم نے شہریوں کو بڑا تحفہ دیدیا،خبر پڑھ کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

27فروری کو ہی سکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی،،17بھارتی  گرفتار،کہاں سے پکڑے گئے؟آج کی بڑی خبر

27فروری کو ہی سکیورٹی فورسز کی ایک اور کامیابی،،17بھارتی گرفتار،کہاں سے پکڑے گئے؟آج کی بڑی خبر

حمزہ شہباز رہا ،مریم نوازکا استقبال ،کارکنوں کے بھنگڑے

حمزہ شہباز رہا ،مریم نوازکا استقبال ،کارکنوں کے بھنگڑے

حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

حمزہ رہا ہوگئے،اللہ قوم بھی سلیکٹیڈ کی قید سے جلد نجات دے،مریم اورنگزیب

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی

اندرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے کے کرایوں میں نمایاں کمی