02:02 pm
اسلام آبادائیرپورٹ ناقص تعمیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آبادائیرپورٹ ناقص تعمیر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

02:02 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ایک بارش نے نوازشریف حکومت میں بننے والے اسلام آباد ائیرپورٹ کی قلعی کھول دی۔۔ اربوں روپے سے بننے والے اسلام آباد ائیرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ائیرپورٹ کی چھت سے ماربل پتھر زمین پر گرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ایک بارش نے نوازشریف حکومت میں بننے والے اسلام آباد ائیرپورٹ کے کی ناقص تعمیر کا پول کھول دیا ۔۔ اربوں روپے سے بننے والے اسلام آباد ائیرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔ائیرپورٹ کی چھت سے سیلنگ ٹائلز زمین پر گرنے لگیں۔سوشل میڈیا
پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش ہورہی ہے۔چھت سے سیلنگ ٹائلیں زمین پر گررہی ہیں جس کی وجہ سے بارش کا پانی بھی چھت کے راستے سے ائیرپورٹ کے اندر آرہا ہے۔اس پر سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر جنہیں مبینہ طور پر ٹھیکہ دیا گیاان پر بھی سوالات کھڑے کئے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے احسن اقبال کو ٹیگ کرتے ہوئے طنز کیا کہ وہ پوچھنا تھا ارسطو احسن اقبال سے اسلام آباد نیو ائیرپورٹ کا کریڈٹ آپ نواز شریف کو دوگئے یا اس حکومت کو ۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کو اس ائیرپورٹ کا ٹھیکہ دینے پر کہا کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑمڑ کر اپنوں کو دے۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ائیرپورٹ لوگوں کی جان کیلئے خطرہ بن گیا ہے۔ اگر اس ائیرپورٹ کی ناقص تعمیرات پر حکومت نے توجہ نہ دی تو آنیوالے دنوں میں یہ کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔خیال رہے کہ نواز حکومت میں بننے والے اسلام آباد ائیرپورٹ کی ناقص تعمیرات کی وجہ سے اس سے پہلے بھی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن کوئی بڑا جانی حادثہ نہیں ہوا۔متعدد ٹی وی چینلز میں اس ائیرپورٹ کی تعمیرات پر سوالات اٹھائے گئے اور مختلف صحافی اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس ائیرپورٹ کا ٹھیکہ مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کو دیا گیا تھا اور ائیرپورٹ کی لاگت بھی کئی گنا بڑھ گئی تھی لیکن انکے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

 پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

پی ٹی آئی کے دور ارکان اسمبلی عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی رہنمائوں سے بدسلوکی کے واقعے پر غصے میں ہے، مریم نواز

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

مریم اورنگزیب کو لات مارنے اور مصدق ملک کو دھکا دینے والا شخص ایک ہی تھا

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

چودھری برادران کی یوسف رضا گیلانی سے حمایت سے معذرت

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

کراچی میں لوڈشیڈنگ شروع، بجلی غائب

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

آٹھ کروڑ کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے عبد السلام آفریدی سے ثبوت مانگ لیے

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے اے این پی سے چئیرمین سینیٹ کے ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

لیگی رہنمائوں سے بدسلوکی، سپیکر کا تحقیقات کا اعلان

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

تحریک عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کے درجنوں ارکان عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے،رانا ثنا اللہ

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی چودھری برادران سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،3.4شدت کازلزلہ،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا