10:50 am
زبردست موسلا دھار بارشیں ، پاکستان میں آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ، جانیں 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زبردست موسلا دھار بارشیں ، پاکستان میں آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ۔۔۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش ہوتی رہی جس کے بعد ان علاقوں کا موسم خوشگوار ہو گیا۔ اسلام آباد میں مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ
بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم اندرون سندھ موجود ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی۔ صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، گلستان جوہر، کلفٹن اور ملیر میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔ سپرہائی وے، سرجانی، سہراب گوٹھ ، فیڈرل بی ایریا، خداداد کالونی اور طارق روڈ میں بھی بونداباندی ہوئی تھی۔ بارش برسانے والا مون سون کا سسٹم کراچی میں داخل ہونے کا امکان نہیں۔ ہوا کے کم دباو کا سسٹم ٹھٹہ بدین اور میر پورخاص سے ہوتا ہوا مٹھی میں داخل ہوا ہے۔ اندرون سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 47 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین، چلاس اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

جولائی میں 413 ارب کی ٹیکس وصولیاں ایف بی آر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ شوکت ترین 

کشمیر کے لئے ہم نے چار جنگیں لڑیں، پاکستان کبھی کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے گا، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پیش کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ شبلی فراز

منددر پر حملے کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم عمران کی مذمت ۔۔ ملزمان کی گرفتاری کےاحکامات جار ی 

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

منددر پر حملے کا معاملہ ۔۔۔ پیپلز پارٹی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

 کشمیریوں کایہ خدشہ درست ہے کہ بھارت کے  آئین کا اختیار ختم کرنے سے کشمیری فلسطینیوں کی طرح بے گھر ہو جائینگے ۔ نیئر بخاری 

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

مرتضیٰ وہاب پر قسمت کی دیوی مہربان ۔۔۔۔۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری دے دی گئی

محرم الحرام کی آمد ۔۔ کراچی میںموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسلامی ممالک کی متحد اور مضبوط آواز سامنے آنی چاہیے۔عمران خان

رانا ثنا اللہ نے سمارٹ لاک ڈاون کو فراڈ لاک ڈاون قرار دے دیا