12:47 pm
ارطغرل غازی پاکستان پہنچ گئے،ترک اداکارکی مصروفیات کیاہوں گی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ارطغرل غازی پاکستان پہنچ گئے،ترک اداکارکی مصروفیات کیاہوں گی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

12:47 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان (Engin Altan Duzyatan) پاکستان میں پہنچ چکے ہیں۔وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف سماجی وسیاسی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔انگین آلتان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا 
حامل ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا تھا جسے پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ہے۔انگین آلتان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہوگی جبکہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پروڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اور فلمیں بنانے کے مواقعے پیدا ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ انسٹاگرام پر تیزی سے مقبول ہوتی ویڈیو میں اینجن التان کو یہ کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ وہ 18 اگست کو 3 بیمار پاکستانی مریضوں سے ملاقات کریں گے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ میک اے وِش این جی او کے تحت 18 اگست کو 3 بیمار پاکستانی بچوں سے ملاقات کریں گے۔ترک اداکار کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ہی خلافت عثمانیہ کی جدوجہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو پاکستان ٹیلیویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا تھا.اس ڈرامے کو پاکستانی شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور کروڑوں شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو دیکھا گیا ہے۔جس کے بعد یہ دنیا کے چند مقبول ترین سیریز میں شامل ہو چکا ہے.

تازہ ترین خبریں