02:04 pm
حکومت سے پنگالینانجی سکولوں  کومہنگاپڑ گیا،بڑاجھٹکالگ گیا

حکومت سے پنگالینانجی سکولوں کومہنگاپڑ گیا،بڑاجھٹکالگ گیا

02:04 pm


کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ جو نجی اسکول صوبے بھر میں کھلے ہیں ان کی رجسٹریشن فوری منسوخ کردی جائے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ان اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات کریں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے اجلاسوں اور یونیسیف سندھ کی چیف مس کرسٹینا سے ملاقات کے دوران کہا کہتعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا حتمی فیصلہ ایس سی او سی کے اجلاس میں ہوگا
،ہم چاہتے ہیں کہ 7 ستمبر کو وفاقی وزیر تعلیم اور تمام صوبائی وزرا تعلیم کا اجلاس ہو تو ہمارے پاس تمام حوالے سے تیاریاں مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ طلبہ و طالبات کا کورونا وائرس کے باعث جو تعلیمی عمل تعطل کا شکار ہوا اور اس کے باعث جو خلا ان کی تعلیم میں آیا ہے اس کو پورا کیا جائے،تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم وقت نے ثابت کیا کہ یہ فیصلہ درست تھا، ورکس اینڈ سروسز محکمہ تعلیم کے تحت جو ترقیاتی منصوبے باالخصوص ان 9000 اسکولوں میں جہاں داخلے 80 فیصد سے زائد ہیں وہاں جاری کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔اس موقع پر سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکریٹری کالجز باقر نقوی،ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ، آصف میمن موجود تھیں،اجلاس میں صوبے بھر میں تعلیمی نصاب، کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال، نئے تعلیمی سال سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی سے یونیسف سندھ چیپٹر کی چیف کرسٹینا نے ملاقات کی، ملاقات میں یونسیف سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم آصف ابرار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ملاقات میں سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم فوزیہ اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مس کرسٹینا نے صوبائی وزیر کو سندھ حکومت کی جانب سے کووڈ 19 کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر سراہا، بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ورکس اینڈ سروس محکمہ تعلیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں محکمہ تعلیم میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل سیکریٹری آصف میمن نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ صوبے میں 9000 وہ اسکول جہاں صوبے کے 80 فیصد داخلے ہیں وہاں تمام ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے جاری منصوبوں کے فیز ون کے 4170 اسکولوں میں سے 1700 سے زائد اسکولوں میں کام مکمل کرلیا گیاہے۔

تازہ ترین خبریں