05:33 pm
الحمد اللہ ، پاکستان موضی بلا سے پاک ہو گیا،پوری قوم کیلئے بڑی خوشخبری ،ناقابل یقین خبر

الحمد اللہ ، پاکستان موضی بلا سے پاک ہو گیا،پوری قوم کیلئے بڑی خوشخبری ،ناقابل یقین خبر

05:33 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، الحمد اللہ ، پاکستان موضی بلا سے پاک ہو گیا ۔ وطن عزیز پر چھائے قحط کے کے بادل چھٹنے لگے ۔ یہ بلا کونسی ہے ، آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔ قارئین کرام یہ بلا ہے ٹڈی دل ، ٹڈی دل آندھی کی طرح آتا ہے اور ایک لشکر کئی کلومیٹر پر پھیلے کھیتوں کو پلک جھپکتے اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور اس کے بعد کسان کچھ
نہیں کر سکتا تاہم اب اچھی خبر یہ ہے کہ ٹڈی دل پرقابوپانے کے قومی مرکز نے پنجاب اورخیبرپختونخواکوٹڈل دل سے پاک قرار دے دیاہے۔ ٹڈی دل پرقابوپانے کے قومی مرکزنے ایک بیان میں کہاکہ ٹڈی دل اب صرف بلوچستان کے علاقے لسبیلہ اورسندھ کے علاقے تھرپارکرمیں موجودہے۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ انسداد ٹڈی دل سروے اور اس پرقابوپانے کی کارروائی جاری ہے اور ایک دن میں دولاکھ بتیس ہزار آٹھ سوہیکڑعلاقے کاسروے کیاگیاہے۔ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بیس ہیکڑاورسندھ کے ضلع تھرپارکرکے ایک ہزارایک سوبتیس ہیکڑ پر کارروائی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں