08:03 pm
دعائیں رنگ لائیں ، پاکستانی صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

دعائیں رنگ لائیں ، پاکستانی صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

08:03 pm



اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک )دعائیں رنگ لائیں ، پاکستانی صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر ۔۔۔بے روزگار پاکستانی بیرون ممالک اعلیٰ ملازمتوں کیلئے تیار ہو جائیں ، وزیر اعظم نے جو کر دکھایا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جاپان اور کویت کیساتھ اہم معاہدے طے پا گئے  ۔۔۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور مزدوروں کے معاشرتی تحفظ کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے 
ہیں۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ایک سینئر عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت نے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ملک میں مزدوروں کو مناسب کاروباری حالات اور معاشرتی تحفظ کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت کی دو سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمت کے لئے 4 لاکھ 96 ہزار 286 اور 3 لاکھ 82 ہزار 439 پاکستانی تارکین وطن بالترتیب 2017 اور 2018ء کے دوران بیرون ملک روانہ ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی مدت میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ذریعہ 9 لاکھ 68ہزار سے زیادہ تارکین وطن کی غیر ملکی ملازمتوں کے لئے رجسٹریشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اوورسیز نے افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے کے لئے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، جاپان اور کویت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مزید مارکیٹوں کی تلاش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے ، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور امیگریشن کے عمل میں ہونے والی خرابیوں کو روکنے کے لئے بیرون ممالک جانیوالے تارکین وطن کی 100 فیصد بائیو میٹرک تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سات پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں بائیو میٹرک تصدیقی نظام کو قومی ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے جوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیگرنٹس کی لاگت کو کم کرنے کے لئے تارکین وطن کے لئے قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (نائیکوپ) کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ فلاحی فنڈ ، انشورنس چارجز اور پروموشن فیس سمیت تمام رجسٹریشن فیسوں کی وصولی کے لئے ون ونڈو سہولتی ڈیسک تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں قائم کر دیے گئے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) ہیڈ آفس میں پاسپور ٹ آفس کا قیام، قطر ویزا سینٹرز ، ماڈل پولیس تھانہ ایف۔6 ، اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مخصوص ڈیسک کا قیام ، نیا پاکستان کالنگ کے نام سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے وزارت اوورسیز میں آن لائن شکایت کے ازالے کا نظام اور روزگار کے فروغ کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ آن لائن رابطے کی تشکیل وزارت اوورسیز کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے دیگر اقدامات میں شامل ہیں۔ انہوں نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔جس میں 355 کنال پر پھیلے ہوئے او پی ایف گرینز(فارم ہاؤسنگ اسکیم) لاہور اور رائے ونڈ روڈ ، لاہور میں او پی ایف ٹاؤن کی ترقی بھی شامل ہے۔افسر نے بتایا کہ وزارت اوورسیز نے او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم ، زون فائیو، اسلام آباد میں چھ اپارٹمنٹس پر مشتمل 50 کنٹری ہومز اور 126 ہاؤسنگ یونٹس اور او پی ایف میں اپارٹمنٹس کی بلند عمارتوں پر مشتمل منصوبہ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت اوورسیز نے کورونا وباء کے دوران دنیا بھر میں انخلاء کے سب سے بڑے آپریشن کے تحت 3لاکھ سے زیادہ شہریوں کو وطن واپس لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے ، کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے عالمی سفر رکنے کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا۔وزارت اوورسیز کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزارت نے ووہان میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو پکا ہوا کھانا بھیجنے کے لئے حکومت کو 20 ملین روپے فراہم کیے تھے اور بعد میں ان کی واپسی کے لئے سبسڈی کے تحت ٹکٹس کی فراہمی کے ذریعے ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا۔ مزدوروں کے حامی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمین اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے پنشنرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 20 ماہ کے دوران کل پنشن میں 62فیصد اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ای او بی آئی کے پنشنرز 8ہزار 500روپے ماہانہ پنشن حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 2019 میں پنشنرز کی پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد پنشن 6500تک پہنچ گئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ستمبر سے پوسٹل سروسز جیسے مختلف طریقوں کا استعمال کرکے ای او بی آئی کے پنشنرز کو ان کی پنشن گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکومت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا، تعلیمی ادارے 10روز کیلئے بند کر دیئے گئے

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز نے حکومت کو یو ٹرن لینے پر مجبور کر دیا، تعلیمی ادارے 10روز کیلئے بند کر دیئے گئے

کورونا وائرس خطرناک ہو گیا، پاکستان میں اموات میں اچانک کتنا اضافہ ہو گیا؟24گھنٹوں میں تباہی مچ گئی

کورونا وائرس خطرناک ہو گیا، پاکستان میں اموات میں اچانک کتنا اضافہ ہو گیا؟24گھنٹوں میں تباہی مچ گئی

مسلم لیگ (ن)میں وزارتِ عظمیٰ کیلئے کونسے چار نام سامنے آگئے ؟ فہرست دیکھ کر نواز شریف کو غصہ آگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

مسلم لیگ (ن)میں وزارتِ عظمیٰ کیلئے کونسے چار نام سامنے آگئے ؟ فہرست دیکھ کر نواز شریف کو غصہ آگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

کورونا وائرس بے قابوہو گیا، این سی او سی نے 48گھنٹوں میںلاک ڈائون لگانے کی ہدایت کر دی

کورونا وائرس بے قابوہو گیا، این سی او سی نے 48گھنٹوں میںلاک ڈائون لگانے کی ہدایت کر دی

مداحوں پر بجلیاں گر گئیں، نامور پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے متعلق اچانک افسوسناک خبر آگئی

مداحوں پر بجلیاں گر گئیں، نامور پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے متعلق اچانک افسوسناک خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔؟ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔؟ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

مری اور گلیات جانے کاارادہ ترک کر دیں، تین دن مسلسل شدید برفباری کی پیشنگوئی،ایڈوائزری جاری کر دی گئی

مری اور گلیات جانے کاارادہ ترک کر دیں، تین دن مسلسل شدید برفباری کی پیشنگوئی،ایڈوائزری جاری کر دی گئی

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی