08:06 pm
احمد پور شرقیہ میں 10سالہ یتیم بچی پر ظلم کی انتہاء کردی گئی،

احمد پور شرقیہ میں 10سالہ یتیم بچی پر ظلم کی انتہاء کردی گئی،

08:06 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) احمد پور شرقیہ میں 10سالہ یتیم بچی پر ظلم کی انتہاء کردی گئی، بچی کی 40 سالہ شخص سے شادی طے کردی گئی، نکاح کے عین موقع پر پولیس نے چھاپہ مار شادی کی کوشش ناکام بنا دی، دولہا اور گواہان موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ نواحی علاقے رام کلی میں 10سالہ یتیم بچی کی40 سالہ شخص سے شادی طے کردی گئی۔
سگی ماں پیسے کے لالچ میں آگئی، اور اپنی بچی کو بَلی کا بکرا بنانے کی کوئی کسر
نہ چھوڑی۔ ماں نے بچی کی شادی اس کے40 سالہ کزن سے طے کردی۔ شادی والے روز نکاح کی رسم کے دوران شکایت پر پولیس نے چھاپا مارا۔ تو تمام دولہا سمیت تمام لوگ فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملوث تمام لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد چند سال قبل انتقال کرگئے تھے، بچی کی زبردستی شادی کروائی جا رہی تھی۔ والدہ نے پیسے لے کر طارق نامی کزن سے شادی طے کر دی تھی۔واضح رہے پسماندہ علاقے ہی نہیں پوش علاقوں کے مدارس، تعلیمی ادارے یا پھر عام گلی محلوں میں بچوں، لڑکیوں کے ساتھ زیادتی باالجبر اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ خیبرپختونخواہ کے علاقے یکہ توت میں پیش آیا ہے۔ جہاں ہر ایک مدرسے میں نامعلوم ملزمان نے 11 سالہ طالبعلم کو مبینہ تشدد کر کے قتل کردیا ہے۔ قتل کے بعد بچے کی لاش کو گلے میں رسی ڈال کر چھت سے لٹکا دیا گیا۔ پولیس نے مدرسے کے پیش امام سمیت چار افراد سے پوچھ گچھ کی تو اس میں پولیس کو بچے کی خودکشی کا نہیں بلکہ قتل کرنے کا شبہ ہوا۔ پولیس نے چاروں افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق منظر عام پر آئیں گے۔ اسی طرح سے پتوکی کے مدرسے میں بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ قاری نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔ لیکن بچے کے شور مچانے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے تاہم مدرسے کا قاری موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اسی طرح نوشہرہ میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، بچی کی بوری بند لاش مرغیوں کے فارم سے ملی، پولیس حکام نے واقعے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ لاہور میں ایک سنگ دلی کا واقعہ پیش آیا۔ سنگ دل باپ نے6 ماہ کے بیٹے کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا، ملزم کا بیوی سے جھگڑا ہوا، ملزم نے طیش میں آکر لخت جگر کو دیوار کے ساتھ دے مارا، بچہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

تازہ ترین خبریں