10:47 am
مقبول ترین لیڈر کون ؟ سروے میں پاکستانی عوام نے فیصلہ سنا دیا ، حیران کن نتائج

مقبول ترین لیڈر کون ؟ سروے میں پاکستانی عوام نے فیصلہ سنا دیا ، حیران کن نتائج

10:47 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبول ترین لیڈر کون ؟ سروے میں پاکستانی عوام نے فیصلہ سنا دیا ، حیران کن نتائج ۔۔۔2 ریسرچ ایجنسیز کے سروے میں شہباز شریف ملک کے سب سے مقبول لیڈر قرار، سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے مسلم لیگ ن کے صدر کے حق میں فیصلہ سنایا، جبکہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 ریسرچ ایجنسیسز آئی پی او آر اور پلس 
کنسلٹنٹ کی جانب سے عوام کی رائے پر مبنی ایک خصوصی سروے کروایا گیا ہے۔ سروے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر کروایا گیا، جس میں ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد لوگوں سے ان کی رائے مانگی گئی۔ سروے کے دوران عوام سے مختلف سوالوں کے جواب مانگے گئے۔ سروے کے دوران جب لوگوں سے ملک کے مقبول ترین لیڈر کے حوالے سے رائے پوچھی گئی تو لوگوں کی اکثریت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دیا۔ لوگوں نے شہباز شریف کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ سروے نتائج میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق وزیراعظم عمران خان شہباز شریف کے بعد ملک کے دوسرے مقبول ترین سیاسی لیڈر قرار پائے ہیں۔ سروے کے دوران ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان کو 5 سال حکومت کرنے کا موقع ملنا چاہیئے یا نہیں، اور کیا موجود حکومت عمران خان کے بغیر قائم رہنی چاہیے یا نہیں۔ اس سوال کے جواب پر 68 فیصد لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ لوگوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو 5 سال حکومت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیئے۔ جبکہ اس دوران ان ہاوس تبدیلی کی کوشش بھی نہ کی جائے۔ عمران خان کے علاوہ کسی اور کو وزیراعظم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ جبکہ سروے کے دوران 22 فیصد لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی ضرور آنی چاہیے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 سال قبل 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں 18 اگست 2018 کو حکومت قائم کی تھی۔ عمران خان وزیراعظم پاکستان بننے میں کامیاب رہے تھے، جبکہ تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بھی حکومتیں قائم کی تھیں۔ تحریک انصاف وفاق اور پنجاب میں پہلی مرتبہ جبکہ خیبرپختونخواہ میں دوسری مرتبہ حکومت قائم کرنے میں کامیاب رہی۔ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے