10:33 pm
پاکستان کے اہم شہر میں بجلی بل کی رقم کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، متعدد افغان مہاجرین جاں بحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایبٹ آباد میں بجلی بل کی رقم کا تنازع، 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 7افغان مہاجرین قتل، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور میں بجلی کے بل کی رقم کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی پی او ہری پور کے مطابق بدھ کی صبح کھلا بھٹ ٹاؤن 
چاندنی چوک روڈ ڈاک خانہ پر دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروہوں میں بجلی کے بل پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افغان مہاجرین تھے اور ان کا تعلق کیمپ نمبر تین اور پانچ سے ہے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کی وجہ بجلی کے بل کی رقم تھی، ہلاک ہونے والوں میں 5 سگے بھائی تھے۔ دونوں فریقین افغان شہری ہیں۔ دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ریسکیو 1122نےلاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سنٹرمنتقل کردیا ہے۔ ڈی پی او ہری پور نے مزید بتایا ہے کہ 7 ملزمان کو گرفتار کر کےاسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار