10:32 am
بارش نے تباہی مچادی،10سے زائد ہلاکتیں،درجنوں زخمی، چند گھنٹوں میں کتنا مالی نقصان ہو گیا؟

بارش نے تباہی مچادی،10سے زائد ہلاکتیں،درجنوں زخمی، چند گھنٹوں میں کتنا مالی نقصان ہو گیا؟

10:32 am

شیخوپورہ/لاہور (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ، پھالیہ ، چنیوٹ  اور لاہور میں چھتیں گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت افراد کی جان چلی گئی ، متعدد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق  پھالیہ میں مدرسے کی چھت گرنے سے والدہ سمیت چار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں
موقع پر پہنچیں۔ شیخو پورہ کے گاؤں ملیاں کلاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک خاتون اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ چنیوٹ میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار ساتھ والے گھر پر گر گئی، ملبے تلے دب کر بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔