12:09 pm
کورونا سے ڈرنا کیسا۔؟ پاکستان نے اسکول جانے والے بچوں کے لئے ایسی حفاظی شیلڈ تیار کر لی

کورونا سے ڈرنا کیسا۔؟ پاکستان نے اسکول جانے والے بچوں کے لئے ایسی حفاظی شیلڈ تیار کر لی

12:09 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے عالمی معیار کی انتہائی سستی فیس شیلڈ بنانے والی پاکستانی کمپنی نے ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول جانے والے اور چھوٹے بچوں کے لئے بھی حفاظتی فیس شیلڈ تیار کر لی ہے۔شیلڈ کے ڈیزائنر مسٹر ضیا نے بدھ کو صدر سارک چیمبر آف کامرس اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ
شیلڈ کی ڈیزائننگ سے قبل انہوں نے طلبہ کی نفسیات کو سمجھنے کے لئے معروف طبی ماہرین، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریسز اور پرنسپلز کے ساتھ مسلسل تفصیلی مشاورت کی تاکہ طلبہ کلاس میں شیلڈ پہنے ہوئے پر سکون محسوس کریں اور ان کے چہرے کے تاثرات بھی اساتذہ کو واضح طور پر دکھائی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جسے یورپی یونین نے فیس شیلڈ کی تیاری اور ایکسپورٹ کیلئے ”سی ای “ سرٹیفکیشن دی اور اسے یورپی یونین کے پی پی ای ریگولیشنز پر پورا اترنے والی مینوفیکچرر کمپنی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی مناسبت سے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خواہش پر کمپنی نے 150 روپے کی معمولی قیمت والی یہ فیس شیلڈ تیار کی ہے تاکہ غریب افراد بھی اسے خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیس شیلڈ انتہائی کم وزن ہے، اسے صابن اور پانی سے دھویا جا سکتا ہے، یہ چہرے کی مکمل حفاظت کے ساتھ ساتھ پہننے میں انتہائی سہل اور سانس لینے میں عدم مزاحم ہے اور چھینٹوں اور نمی کے خلاف درجہ اول کی ڈھال ہے۔ شفاف پیٹ شیٹ سے تیار کردہ یہ شیلڈ مقامی وسائل اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرکے تیار کی گئی ہے۔ افتخار علی ملک نے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کمپنی کو بہترین معیاری فیس شیلڈ کی تیاری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 15 ستمبر کو ملک بھر میں اسکول دوبارہ کھلنے پر یہ شیلڈ مہلک کورونا وائرس سے بچاﺅ میں مدد دے گی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں خصوصاً وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پر زور دیا کہ اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے فیس شیلڈ پہننا لازمی قرار دیا جائے کیونکہ پاکستان کورونا کے مزید پھیلاﺅ اور نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی حکمت عملی کو بھی سراہا جس نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں بے مثال نتائج دکھائے ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد اقبال نے ذاتی تحفظ کے سامان ( پی پی ای ) کی تیاری میں پاکستان کے لئے دنیا بھر میں نام کمانے پر کمپنی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی تیاری میں کمپنی کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے تعریفی خط جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل