01:28 pm
عوام سُپر احتیاط کرے ، طوفانی بارشیں شروع ہو نے جا رہی ہیں ، ہنگامی الرٹ جاری

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کئی علاقوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصے تک سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں برسانے کے بعد اب مون سون بارشوں کے سلسلے نے پنجاب اور شمالی 
علاقہ جات کا رخ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ کئی علاقوں میں اب بھی طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ آئندہ چند روز کے دوران مزید طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کئی علاقوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ آئندہ 24 گھںٹوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا ، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر ،مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں سال ملک میں مون سون سیزن کے دوران 20 سے 30 فیصد زائد بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ تاہم اب تک مون سون بارشوں کا زیادہ زور سندھ اور کسی حد تک بلوچستان تک رہا ہے۔ پنجاب اور شمالی علاقوں میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ رواں سال کے مون سون سیزن کا سب سے شدید سلسلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

2023ء میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو حج کی خوشخبری سنا دی گئی

ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا عدالتی حکم،صحافی کی والدہ کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 