09:13 pm
کہانی میں نیا موڑ، ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کا ڈراپ سین ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

کہانی میں نیا موڑ، ڈاکٹر ماہا علی کی خودکشی کا ڈراپ سین ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

09:13 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ دنوں پاکستان میں دو خواتین نے خودکشیاں کی جن کی وجوہات تو تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی تاہم خودکشی بذات خو دایک افسوسناک امر ہے  تاہم پاکستان میں اسکی شرح بڑھتی جارہی ہے ۔کراچی میں خودکشی کرنے والی فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول سے گولی قریب سے چلائی گئی،میگزین میں 3 گولیاں تھیں جن میں سے ایک چلی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ
خودکشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے جس کے متعلق معلومت لی جا رہی ہیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈاکٹر ماہا کا نہیں،ڈاکٹر کے دوستوں سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی لیا جائے گا۔تاہم ڈاکٹر ماہا علی نے کس کے پستول سے اپنی جان لی،یہ معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔پولیس نے پستول کی ملکیت معلوم کرنے کے لیے سپیشل برانچ کو خط لکھ دیا ہے۔ اہلخانہ تدفین کے لیے میر پور خاص گئے ہیں تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،پستول کو فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے جب کہ سیریل نمبر کو بھی برانچ میں بھیجا گیا ہے تاکہ اس کی ملکیت معلوم کی جا سکے۔اور بعدازاں اس کو بھی شامل تفتیش کیاجا سکے۔پولیس نے ڈاکٹر ماہا علی کے قریبی ساتھیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں جس سے اہم پیش رفت ممکن ہے۔ پولیس کے مطابق اگر واقعہ قتل کا ہوا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا شاہ نے خود کشی کر لی۔ 23سالہ فیشن بلاگر و ڈاکٹر ماہا شاہ نے گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔ بتایاگیا کہ انہوں نے خود کو اپنے کمرے کے واش روم میں بند کر کے خود کو گولی مار لی تاہم خود کشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کے سر میں پیچھے سے گولی لگی ہے۔جب کہ خودکشی کرنے والے ماتھے یا کن پٹی میں گولی مارتے ہیں جس وجہ سے مختلف پہلوؤں سے اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز