10:10 pm
تعلیمی اداروں میں ایسی آیت پڑھائی جاتی رہی جس کا وجود ہی نہیں تھا ، توہین رسالت ، توہین مذہب ، توہین صحابہ ،

تعلیمی اداروں میں ایسی آیت پڑھائی جاتی رہی جس کا وجود ہی نہیں تھا ، توہین رسالت ، توہین مذہب ، توہین صحابہ ،

10:10 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) 100 سے زائد کتابوں پر پابندی لگانے والے رائے منظور حسین ناصر نے پاکستان میں طلباء کو پڑھائی جانے والی کتابوں میں شامل مواد سے متعلق ناقابل یقین انکشافات کیے ہیں۔تعلیم کی آڑ میں نا صرف بچوں کو اسلام اور پاکستان سے متعلق غلط معلومات دی جا رہی ہیں بلکہ ہم جنسی پرستی سے متعلق مواد بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسی حوالے سے رائے منظور حسین نے اردو پوائنٹ کو دئیے گئے خصوصی انٹریو میں رائے
منظور نے بتایا کہ بچوں پر لاکھوں روپے لگا کر آکسفورڈ کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں لیکن انگریزی کی ایک میٹرک کی ایک کتاب میں ’لڑکیوں کی ہاسٹل لائف ‘ پر ایک تحریر شامل ہے۔اس تحریر میں ایسے ایسے جملے شامل کیے گئے ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔ لیکن چونکہ یہ کتب میں لکھا گیا ہے لہذا میں بتاتا چلوں کہ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ لڑکیاں بے لباس ہو کر ایک ہی بیڈ پر سو گئیں اور پھر لائٹیں بند ہو گئیں۔ جب ایسے واقعات حقیقت میں رونما ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن افسوس کی بات تو یہ ہے کہ یہ سب مواد ہمارے نصاب کا حصہ ہے۔اسی طرح ایک کتاب میں بادشاہ سے متعلق بھی شرمناک کہانی بیان کی گئی ہے۔ رائے منظور حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں دس ہزار کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جس میں آکسفورڈ ، کیمبرج اور دیگر مصنفین کی تحریریں بھی شامل ہیں۔ رائے منظور حسین کا کہنا ہے کہ میری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں 6 ماہ قبل پوسٹنگ ہوئی تھی،میں نے بحثیت ایم ڈی سوچا کہ ان 10 ہزار کتابوں کا تنقیدی جائزہ لیا جائے اور ان میں شامل غلطیوں کو درست کیا جائے۔ لیکن مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ کتب میں اس قدر سنگین غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔میں نے اس حوالے سے ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے کتابوں کا جائزہ لیا،میں نے خود بھی کتابیں پڑھیں جس کے بعد 100 کتابوں پر پابندی لگائی گئی۔ رائے منظور حسین ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ان کتابوں میں ایسی سنگین غلطیاں تھیں جو کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ کتابوں میں قرآن پاک کی آیات کی عربی غلط لکھی گئی جو کہ ایک بہت بڑا جرم ہے۔کئی کتابوں میں آیات کا ترجمہ تک غلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک ایسی آیت بھی کتابوں میں شامل کی گئی ہے جو قرآن پاک میں موجود ہی نہیں،اپنے پاس سے لکھ کر اسے آیت کا رنگ سے دیا گیا۔ 10ہزار میں سے 500 کتابیں چیک کی گئیں جن میں سے 100 کتب بین کی گئیں۔ابھی مزید ہزاروں کتابیں ہیں جنہیں چیک کرنا باقی ہیں۔ رائے منظور نے مزید بتایا کہ کتابوں میں توہین رسالت اور توہین صحابہ کرام کی گئی۔علاوہ ازیں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال سے متعلق بھی غلط معلومات شائع کی گئیں۔تاریخ سے متعلق بھی غلط معلومات دی گئیں۔اس کے علاوہ کشمیر کے معاملے پر بھی سنگین غلطیاں دیکھنے میں آئیں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارت کے نقشے میں ظاہر کیا گیا حالانکہ مسئلہ کشمیر ایسا حساس معاملہ ہے جس پر پاکستان اور بھارت کے مابین 3 جنگیں ہو چکی ہیں۔ ایک کتاب میں تو یہ تک لکھ دیا گیا کہ پاکستان کے پانچ صوبے ہیں جو کہ آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے۔ایک کتاب میں لکھا گیا کہ ملک میں آخری مردم شماری 1998 میں کی گئی،کراچی کی آبادی غلط لکھی گئی،پاکستان کی آبادی 9 کروڑ لکھی گئی۔رائے منظور نے سوال کیا کہ جب ایک بچے کو غلط تاریخ بتائی جا رہی ہے اور اسلام سے متعلق غلط معلومات دی جا رہی ہیں وہ بچہ کیا درست سمت میں چل پائے گا؟۔ اس وقت بے روزگاری ہمارے ملک کا ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن ایک کتاب میں بچوں کو ڈکیتی اور چوری بے روزگاری ختم کرنے کا آخری حل بتایا گیا ہے۔یعنی ہے کہ کتاب میں لکھا گیا ہے کہ ڈکیتی جیسے بڑے جرم کو جائز قرار دے دیا جائے۔عہدے سے ہٹائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے رائے منظور نے بتایا کہ یہ نظام مجھ سے جو کرانا چاہتا ہے وہ میں نے نہیں کرنا۔ اور جو میں کرنا چاہتا ہوں وہ مجھے کرنے کی اجازت نہیں۔اگر میرا ٹرانسفر نہ ہوتا تو سنگین غلطیاں رکھنے والی مزید کتابوں کو بھی بین کیا جاتا لیکن مجھے بڑے طریقے سے نکلوایا گیا۔میرا حکومت سے ایک شکوہ ہے کہ مجھے سنے بغیر میرا ٹرانسفر کیا گیا،حالانکہ انصاف کا بنیادی تقاضہ تھا کہ مجھے بلا کر میرا موقف سنا جاتا اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا۔ رائے منظور نے بتایا کہ جن 100 کتابوں پر پابندی لگائی گئی ان میں سے کسی ایک نے بھی چیلنج کیا لیکن اگر کسی نے چیلنج کیا تو وہ حکومت ہے۔میرے خیال میں حکومت اس معاملے پر گولڈ میڈل کی مستحق تھی لیکن حکومت نے اس کریڈٹ کو مٹی میں رول دیا ۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ