10:30 pm
تحریک انصاف حکومت کے2 پارلیمانی سال مکمل ،وزیر اعظم 9 اور اپوزیشن لیڈر3 بار ایوا ن میں آئے

تحریک انصاف حکومت کے2 پارلیمانی سال مکمل ،وزیر اعظم 9 اور اپوزیشن لیڈر3 بار ایوا ن میں آئے

10:30 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصا ف کی حکومت نے اپنے دو پارلیمانی سال مکمل کر لئے تاہم قانون سازی کی رفتار سست رہی اور اس عرصہ میں صرف 28 بلز ہی قانون بن سکے ،اپوزیشن نے ہر دوسرے اجلاس میں واک آؤٹ کیا۔احتجاج ،ہنگامہ ،سپیکر ڈائس کا گھیرائو اور نعرے بازی ،اپوزیشن کا وطیرہ رہا ۔قومی اسمبلی سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق 13 اگست 2018 کو وجود میں آنے والی موجودہ قومی اسمبلی اپنے دو سال مکمل کرچکی ہے اور تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز صدر عارف
علوی کے مجلس شوری سے خطاب کے بعد ہوگیا ہے ۔ ان دو سالوں کے دوران حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے قانون سازی میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ دو ماہ سے زائد عرصہ تک کورونا کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ ہونا بھی سست قانون سازی کی وجہ بنا دو سالوں میں قومی اسمبلی نے چالیس بلز پاس کیے جن میں سے30 دوسرے پارلیمانی سال میں پاس ہوئے ]چالیس بلز میں سے صرف اٹھائیس ایکٹ آف پارلیمنٹ بن سکے۔دو سالوں میں اراکین کے پیش کردہ نجی بلز کی تعداد 159 تھی جبکہ اس عرصہ میں 45 قراردادیں بھی منظور کی گئی، وزیر اعظم عمران خان دوسرے پارلیمانی سال میں 9 بار جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف صرف 3 بار قومی اسمبلی میں آئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے 3 بجٹ پیش کیے جبکہ دوسرے پارلیمانی سال میں ایوان میں 31آرڈینینس پیش کیے گئے جس میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے اور نیب قوانین میں ترامیم کے آرڈینینس بھی شامل تھے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مطالبات پورے کرنے کیلئے انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں متعدد ترامیم کی گئیں،اپوزیشن نے ان دو سالوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا اور متعدد مواقع پر ایوان مچھلی منڈی بنا، ہنگامہ آرائی اور احتجاج کی وجہ سے پارلیمنٹ کا ماحول کشیدہ رہا،کئی مواقع پر اراکین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور سپیکر کے لئے ایوان چلانا مشکل ہوا ۔اپوزیشن نے سپیکر پر جانبداری کا الزام لگایا اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا بھی اعلان کیا لیکن بعد میں یہ فیصلہ اپوزیشن نے واپس لے لیا۔قوانین میں ترامیم کے لیے پارلیمانی کمیٹی بھی اس سال بنائی گئی مگر یہ کمیٹی نیب کے قانون میں ترمیم پر اتفاق نہ کرسکی جس کی بڑی وجہ وزیر اعظم عمران خان کا نیب قوانین میں اپوزیشن کی ترامیم کو ماننے سے انکار تھا جس میں اپوزیشن نے ماضی کے کیسز کو نکالنے کی بات کی تھی اسی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نیب کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار رہا

تازہ ترین خبریں

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

میں پاکستانی وزیر اعظم ہوں ، موٹر سائیکل پر سوار پاکستانی وزیر اعظم کودیکھتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، ویڈیو دیکھیں 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

جیت کی خوشی ،عثمان ڈارنے مصطفیٰ نوازکھرکھرکامنہ میٹھاکرادیا

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پاکستان کی مشہور سڑک کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا، انتہائی پریشان کن خبر آگئی

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے 5سال ن لیگ اور 3سال تحریک انصاف کا مقابلہ کیا۔ بلاول بھٹو

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

 بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ایونٹ کا انعقاد ہوا،پی سی بی بلوچستان میں کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے۔ جام کمال 

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

کراچی لاک ڈاون میں نرمی ۔۔۔محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی لیٹرجاری کردیا

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 وزیر داخلہ شیخ رشید  اپنے سیاسی مستقبل کی فکر کریں سندھ حکومت کے فیصلے کے خلاف شر اور فساد نہ پھیلائیں۔ پلوشہ خان

 لاہور  کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز