11:13 am
پاکستانی اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، خوب موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ، ہنگامی الرٹ جاری

پاکستانی اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، خوب موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ، ہنگامی الرٹ جاری

11:13 am


اسلام آباد (مانیوٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اپنے گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں ، خوب موسلا دھار بارشیں ہونے والی ہیں ، ہنگامی الرٹ جاری ۔۔۔ اگلے چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، کئی علاقوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے زائد عرصے تک سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں برسانے کے بعد اب مون سون بارشوں کے سلسلے نے پنجاب اور شمالی علاقہ جات کا رخ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخواہ،
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔ کئی علاقوں میں اب بھی طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ آئندہ چند روز کے دوران مزید طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کئی علاقوں میں خطرناک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا ، پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر ،مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ رواں سال ملک میں مون سون سیزن کے دوران 20 سے 30 فیصد زائد بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔ تاہم اب تک مون سون بارشوں کا زیادہ زور سندھ اور کسی حد تک بلوچستان تک رہا ہے۔ پنجاب اور شمالی علاقوں میں شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ رواں سال کے مون سون سیزن کا سب سے شدید سلسلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان